27 جولائی 2013 - 19:30
افغانستان ميں نيٹو کے ہوائي حملے جاري

افغانستان ميں نيٹو کے ہوائي حملے جاري ہيں اور اطلاع کے مطابق مشرقي صوبہ پکتيان ميں بھي نيٹو کے جنگي طياروں نے حملہ کيا ہے -

ابنا: نيٹو کے جنگي طياروں نے پکتيا کے علاقے زور مات ميں حملہ کيا جس ميں تيرہ افراد مارے گئے ہيں –بعض باخبر ذرا‏‏‏ئع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کي شرط پر بتايا ہے کہ اس حملے ميں طالبان کے دو کمانڈر جن کے نام عبدالرحمن اور جمعہ الدين بتائے جاتے ہيں ہلاک ہوگئے ہيں طالبان نے اس خبر پر کوئي ردعمل ظاہر نہيں کيا ہےاس سے پہلے صوبہ ہلمند ميں  بھي نيٹو کے جنگي طياروں نے حملہ کرکے  کم از کم پينتاليس عام شہريوں کو ہلاک کرديا تھا   -  افغانستان کے رہائشي علاقوں پر نيٹو کے ہوائي حملوں ميں اب تک سيکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہيں جس پر پورے ملک ميں بارہا احتجاجي مظاہرے بھي ہوچکے ہيں –دوسري جانب افغانستان کے مشرقي علاقے ميں نيٹو کے دو فوجي ہلاک ہوگئے ہيں –پريس ٹي وي نے خبر دي ہے کہ يہ دونوں غير ملکي فوجي بم دھماکے ميں مارے گئے ہيں –نيٹو نے اپنے دو فوجيوں کے مارے جانے کي تصديق کي ہے مگر يہ نہيں بتايا کہ ان دونوں فوجيوں کا تعلق کس ملک سے ہے-

.......

/169